ممبئی، 30دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں سردی نے 27سال کا ریکارڈ ٹوڑدیا ہے،ریاست کا سب سے کم درجہ حرارت 3.2ڈگری سیلس دھولے میں ریکارڈ کیا گیا۔وہیں ناگپور کا کم از کم درجہ حرارت 5.7ڈگری سیلس تھا، جبکہ پونے میں کم از کم درجہ حرارت 6.6سیلس تھا۔مہالیشورکے ویانا تالاب کے پاس اوس کی بوندیں برف میں تبدیل ہوگئی،سیاحوں نے منجمد برف کا لطف اٹھایا۔محکمہ موسمیات کے ڈاکٹر اروند شری واستو نے بتایا کہ کشمیر میں ہو رہی برف باری کے باعث مہاراشٹر میں سردہوائیں آ رہی ہیں۔اس وجہ سے کئی اضلاع میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے وقت میں بھی ٹھنڈی کی وجہ سے لوگ پریشان ہونے پر مجبور ہوں گے۔بتا دیں کہ ناگپور میں کم از کم درجہ حرارت 5.7ڈگری سینٹی سیلیس ، دھلے میں 3.2ڈگری، پونے شہر میں 7.6ڈگری، پونے پتھر علاقے میں 6.6ڈگری، جل گاؤں میں 6.4ڈگری، ناسک میں 6.9ڈگری، اورنگ آباد میں 8.2ڈگری، پربھنی میں 8.9ڈگری، اکولا میں 8.5ڈگری، بلڈھانہ میں 8.5ڈگری، واشیم میں 9ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا تھا۔اکولا میں مریض اور ان کے تیماردار سرد ی سے ماپریشان ہیں،مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں نئے کمبل دئے گئے ہیں۔اس کے باوجود مریض اور ان کے تیماردار دھوپ پاپتے نظرآئے۔وہیں مغربی شہر میں سردی کی وجہ سے، 9بجے سڑک پر سناٹاچھایانظرآیا۔سب سے زیادہ چونکانے والی بات ہے کہ مہالیشور میں درجہ حرارت اتنا نیچے گر گیا کہ وینا تالاب کے ملحقہ علاقے میں اوس بوندیں برف میں تبدیل ہو گئی اور سیاح اوس سے بنے برف کی شیٹ کا مزہ لیتے نظر آئے۔موسمیاتی شعبہ کے مطابق اگلے دو دن کے لئے یعنی سال کے آخر ی دن سردی اسی طرح جاری رہے گی۔